یمن میں یرغمال بنایا جانے والا ہمارا سفارتکار بالکل صحت مند اور اچھی حالت میں ہے ، ایران

جمعہ 29 اگست 2014 16:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ایران نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ سال یرغمال بنایا جانیوالا ہمارا سفارتکار خیریت اور بالکل صحت مند ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع حسین امیر عبدالحیان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حکام سے ہمیں رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ سال باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانیوالے ہمارے سفارتکار نور احمد بخت نیک بخت کی صحت بالکل اچھی ہے اور سفارتکار کی ر ہائی کیلئے تشکیل دی جانیوالی حکومتی کمیٹی ان کی بازیابی کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہے

متعلقہ عنوان :