ڈی سی او قصور کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلے میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 29 اگست 2014 16:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی سی او قصور نے ڈینگی مچھر کی صورتحال معلوم کی جس پر اینٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ اس ہفتے 4مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو مکمل معائنہ کے بعد کنفرم نہیں ہو سکے اور مزید بتایا کہ ضلع قصور میں 675انڈور اور 113آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں یونین کونسل لیول پر کام کر رہی ہیں اور سرویلنس ٹیموں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔

تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کی میٹنگز کے بارے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بریفنگ دی اور یونین کونسل ایکشن کمیٹی کے غیر حاضر عملہ کی رپورٹ پیش کی جس پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ غیر حاضر عملہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں اگلی میٹنگ میں سب سے پہلے ان غیر حاضر عملہ کیخلاف کیا کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اس پر غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اینٹا مالوجسٹ قصورنے ضلع بھر کے کباڑخانوں ، ٹائر شاپس ،خالی پلاٹس ،پٹرول پمپس اور قبرستانوں کی تصاویر دکھائیں جن میں مچھر کی افزائش کے واضح مقامات موجود تھے جس پر ڈی سی او قصور نے متعلقہ تحصیلوں کے ٹی ایم اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ نشاندہی والے علاقوں کا وزٹ کریں اور انکے خلاف ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ خالی پلاٹس جہاں پانی کھڑا ہے انکے مالکان کو نوٹس جاری کریں اور اگر کسی پلاٹ کے مالک کا پتہ نہیں چلتا تو وہاں بحق سرکار پلاٹ ضبط کرنے کا بورڈ آویزاں کیا جائے ۔ ڈی سی او نے ڈینگی سیمینار اور واک کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں شیڈول جاری کریں اور تحصیل لیول پر بھی سیمینار اور واکس ہونے چاہیں ۔

ڈی سی او نے ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی رپورٹ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے بار بار ہدایت کرنے کے باوجود ہیلتھ انسپکٹرز کام نہیں کر رہے ہیں ان تمام ہیلتھ انسپکٹرز کو ناراضگی لیٹرز جاری کئے جائیں ۔اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ آئندہ اپنی وزٹ رپورٹ میں متعلقہ ہیلتھ انسپکٹرز کانام ضرورلکھا جائے پھر میں دیکھوں گا کہ اگر ان مقامات پر ہیلتھ انسپکٹرز نے کوئی کام نہ کیا ہوا تو متعلقہ ہیلتھ انسپکٹرز کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :