حکمرانوں کی ناغاضبت اندیشی نے ملک کو انتہائی خطرناک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے‘جمعیت علماء پاکستان پنجاب ،

مادر پدر آزاد معاشرے کے علمبردار تو دوسری طرف ذہنی مریض نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے،علامہ نور احمد سعیدی/ڈاکٹر جاوید اختر

جمعہ 29 اگست 2014 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ نور احمد سعیدی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگر سیاستدان حالات کو سنبھالنے میں ناکام ہوئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی, حکمرانوں کی ناغاضبت اندیشی نے ملک کو انتہائی خطرناک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے کہ ایک طرف مادر پدر آزاد معاشرے کے علمبردار تو دوسری طرف ذہنی مریض نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے, لااُبالی بچوں کی طرح کی زد قومی سطح کے لیڈروں کو زیب نہیں دیتی ان حالات نے پوری قوم کو کرب میں مبتلا کردیا ہے ,ہر محب وطن پاکستانی ملک و قوم کے لئے فکر مند ہے مگر ان نام نہاد رہنماؤں کو ملک وقوم اور آئین کی کوئی فکر نہیں ہے حکمرانوں کی نااہلی ،ضد اور انا کی پوشاک میں ملبوس رہنماؤں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے بیدیاں روڈ پر ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت جے یو پی ضلع لاہور کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے کی ۔کانفرنس سے ملک بشیر احمد نظامی ،مولانا شبیر حسین فریدی ،مولانا قاری لیاقت علی رضوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ موجودہ آئین کی مخالفت قادیانیوں کو مسلم قرار دلوانے کی بھونڈی کوشش ہے موجودہ آئین کی مخالفت کرنے والے دراصل غیر اسلامی قوتوں کو طاقت وار بنانے کی سازش کررہے ہیں کافر کافر کے نعرے سے ہر محب وطن کو نفرت ہے مگر آئین پاکستان کی مخالفت کرنے والے رہنمابیرونی آقاؤں کے اشارے پر اس آئین کو قانون کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :