پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں دوجمعے دو خطبے اور چار آذانیں دیکر نئی تاریخ رقم کردی گئی

جمعہ 29 اگست 2014 21:26

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں دوجمعے دو خطبے اور چار آذانیں دیکر نئی تاریخ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں دوجمعے دو خطبے اور چار آذانیں دے کر نئی تاریخ رقم کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ ایک بجے ادا کی گئی اس دوران امام مسجد نے دوآذانیں اور خطبہ بھی دیا جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی وقت پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی نماز کے باوجود جاری رہا جب اجلاس ختم ہوا تو اس وقت نماز جمعہ ادا کی جاچکی تھی ۔

اس دوران اچانک وزیراعظم نوازشریف اپنے وزرا کے ساتھ نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد میں آئے تو امام مسجد نے پھر سے آذان دی خطبہ ادا کیا اور خود ہی اقامت کہہ دی اس دوران پارلیمنٹ میں موجود لوگ ہکا بکا رہ گئے کہ ایک مسجد میں دوجمعے چار آذانیں دو خطبے کیسے پڑھا دیئے لوگ ایک دوسرے سے مسلہ پوچھتے رہے تاہم ان کو کہیں سے کوئی تسلی بخش جواب نہ مل سکا ۔

متعلقہ عنوان :