ایبولا وائرس کی دوا کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا

ہفتہ 30 اگست 2014 14:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)ایبولا وائرس کے خلاف تجرباتی دوا کو ’مکمل طور پر‘ کارگر پایا گیا ہے۔ یہ بات اس دوا کے بندروں پر کیے گئے ایک تجربے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس پیش رفت کا اعلان برطانوی جریدے نیچر میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بندروں پر اس کے کامیاب تجربے سے اسے وسیع پیمانے پر مریضوں کو فراہم کرنے کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دْور ہو گئی ہے۔

عام طور پر تجرباتی دواوٴں کا پہلے جانوروں پر ہی تجربہ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی انہیں انسانوں کو دیا جاتا ہے تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم یہ دوا جانوروں پر تجربے سے قبل ہی ایبولا کے چند مریضوں کو دے دی گئی تھی۔ مغربی افریقہ میں ایبولا کی حالیہ تباہ کارویوں نے طبی ماہرین کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا تھا۔