ڈپٹی کمشنر کراچی غربی کی علماء کرام سے ملاقات ، پولیو مہم کے حالے تعاون کرنے کی درخواست

ہفتہ 30 اگست 2014 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ڈپٹی کمشنر کراچی غربی سید محمد علی شاہ نے A,D.C1سید شجاعت ،اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ پیرل چانڈیو T.H.O.بلدیہ ڈاکٹر کمال ،W.H.Oکے نمائندے ڈاکٹر صالح کے ساتھ بلدیہ ٹاؤن میں علماء کرام سے ملاقات کی مولانا عمر صادق،ڈاکٹر عطاء الرحمان سے بھی ملاقات کی اور پولیو کے حالے تعاون کرنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید محمد علی شاہ نے علماء کرام سے کہا کہ پولیو ایک ایسا موضی مرض ہے جس سے نجات کے لئے پوری دنیا مصروف ہے اور ہم سب آپ کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ آپ ہم لوگوں کے ساتھ تعاون کریں اور اس مرض کو پاکستان سے نجات دلانے میں ہمارا ساتھ دیںW.H.Oکے نمائندے ڈاکٹر صالح نے بتایا کہ اس مرتبہ ہم نے بلدیہ ٹاؤن کا جو ٹیسٹ کرایا ہے اس میں بلدیہ ٹاؤن کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

یہ بلدیہ ٹاؤن کے تمام پولیو ورکرز کی محنتوں کا نتیجہ ہے اور ہماریاچھی پلاننگ ہمارا آپ لوگوں کے پاس آنے کا مقصد ان علاقوں میں آپ کا تعاون درکار ہے جہاں لوگ ہمارے اسٹاف کے ساتھ تعاون نہیں کرتے آپ لوگ اپنی تقاریر کے ذریعے عوام اس شعور کو اجاگر کریں یہ پولیو ویکسین آپ کی نسلوں کی حفاظت کے لئے ہے اور اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معزوری سے بچائیں

متعلقہ عنوان :