ایک شیل میری گاڑی کے اندر بھی آکرگرا, نمازفجرتک میری طبیعت بہت زیادہ خراب تھی... طاہرالقادری

اتوار 31 اگست 2014 12:34

ایک شیل میری گاڑی کے اندر بھی آکرگرا, نمازفجرتک میری طبیعت بہت زیادہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) ریڈ زون اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی جھڑپیں علامہ طاہر القادری کو بھی متاثر کر گئیں، اتوار کی صبح کنٹینر سے باہر آکر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کارکنوں سے خطاب میں بتایا کہ "گزشتہ رات میری گاڑی کے اردگرد شدید شیلنگ ہوئی"، ایک شیل میری گاڑی کے اندر بھی آکر گرا"۔

طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ آنسو گیس سے ان کا حلق اور آنکھیں شدید متاثر ہوئیں ہیں، پاکستان آنے سے پہلے آنکھوں کا آپریشن کروا کر آیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز فجر تک ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی، اور وہ تمام رات جاگتے رہے، روشنی ہوجانے تک وہ یہ مناظر دیکھتے رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان اورمیں بھائی ہیں، ہماری مشترکہ جنگ ہے۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان اور مجھے جنگ اکٹھے جیتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر لوگوں پر دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھول جائیں کہ ہم پلٹ کر واپس چلے جائیں گے۔ کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آپ کی ہمت اور بہادری کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔