وزیراعظم نے صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا ، وزیر داخلہ کو صحافیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

اتوار 31 اگست 2014 15:52

وزیراعظم نے صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا ، وزیر داخلہ کو صحافیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں پولیس کیجا نب سے صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ میڈیا ہاؤسز سے رابطہ کیا جائے اور ان زخمی صحافیوں کی فہرست حاصل کرکے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کیا اور ان سے مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف پولیس کی کارروائی اور صحافیوں پر تشدد بارے تفصیلات طلب کی ہیں جس پر انہیں ابتدائی رپورٹ دی گئی۔

وزیراعظم نے تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں مار دھاڑ اور صحافیوں پر پولیس تشدد دیکھ کر ہنگامی طور پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر پر لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔