مظفرآباد ڈویژن کی 12 لاکھ سے زائد آبادی کو نیوروسرجن کی سہولت مل گئی

پیر 1 ستمبر 2014 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)مظفرآباد ڈویژن کی 12 لاکھ سے زائد آبادی کو نیوروسرجن کی سہولت مل گئی،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے سینئر نیوروسرجن ڈاکٹر رضوان شاہ ہر اتوار کو 6گھنٹے دارالحکومت مظفرآباد میں سبطین میڈیکوز سی ایم ایچ کے فسٹ فلور میں دماغ،حرام مغز،سر کے درد ،کمر کے درد ،عرق النساء ،مرگی اور فالج کے مریضوں کا معائینہ کرینگے،جس سے ڈھائی لاکھ سے زائد شہری آبادی اور مظفرآباد ڈویژن کی بارہ لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہو گی اور ایسے مریض جنہیں راولپنڈی اسلام آباد ریفر کر دیا جاتا تھا ،ہفتہ وار مظفرآباد میں نیوروسرجن کی سہولت میسر آئے گی ،اس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خواجہ عاطف بشر نے کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوروسرجن کے حوالہ سے مظفرآباد کے عوام کو بہتر سروسز میسر آئیں گی۔