سویڈن،ایبولا وائرس کا ایک کیس سامنے آگیا

پیر 1 ستمبر 2014 18:55

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایبولا وائرس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے ، یہ بات ایک مقامی اہلکار نے گزشتہ روز بتائی ۔اہلکار نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ فی الحال ایک مشتبہ کیس ہے ۔

(جاری ہے)

روزنامہ سوئنسکا ڈگبلیڈٹ نے اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ کیا ہے کہ متاثرہ شخص کا معروف علاقے کا دورہ کرنے کے بعد وائرس کا شکار ہوا ہے اور اسے اب علیحدہ رکھا گیا ہے ۔

آکے اوورٹس کوسٹ جو سٹاک ہوم کے علاقے کے لئے انفیکیشن کنٹرول کی ذمہ داری میں سپیشلسٹ ہے ، کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سویڈن میں ایبولا کے پھیلنے کے خطرات بہت کم ہیں۔ان کے حوالے سے کہا ہے کہ وائرس فضاء کے ذریعے نہیں بلکہ بالواسطہ یا بلاواسطہ خون اور دوسری رطوبت کے ذریعے انسانوں کے درمیان پھیلتا ہے ۔