جاپان،پروازوں میں ادویات اور سمارٹ فونز جیسے الیکٹرانک آلات پر پابندی میں نرمی کا اعلان

پیر 1 ستمبر 2014 18:55

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)جاپان نے پیر کو پروازوں میں ادویات اور سمارٹ فونز جیسے الیکٹرانک آلات میں پابندی میں نرمی کردی ہے ، یہ نرمی امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کے تناظر میں کی گئی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پیر کے روز سے مسافروں کو موبائل کے الیکٹرانک آلات کے طویل فاصلے کے استعمال کی اجازت ہو گی اگر وہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ”فلائٹ موڈ“سوئچ کرے۔

موبائل سروس کے معطل ہو نے کے نتیجے میں مسافر اس وقت تک کال یا مسیج بھیجنے کے قابل نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

فیصلے میں یہ تبدیلی امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ سال اور آسٹریلیا کی جانب سے گزشتہ ہفتے قنطاس اور ورجن آسٹریلیا سے متعلق مسافروں کے لئے اس قسم کے احکامات اور فیصلوں میں نرمی کے بعد سامنے آئی ہے ۔گزشتہ احکامات کے تحت موبائل فونز ، کمپیوٹرز اور دیگر ڈیجیٹل آڈیو اور ویڈیو آلات ، جو ریڈیو کی لہروں کو خارج کرتی ہیں ، کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران سوئچ کرنا پڑے گا اورانہیں پرواز کے دوران استعمال کی اجازت ہو گی ۔وزارت کے اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ نئے قانون سے متعلق ایک پرانے ڈیزائن کے ساتھ بعض طیاروں کے لئے یہ قابل عمل نہیں ہے۔