وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے کی ہدایت،

نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے نکاس کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ شہباز شریف

پیر 1 ستمبر 2014 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شدید بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ انتظامی افسر فیلڈ میں موجود رہیں اور منتخب نمائندے بھی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے صورتحال پر نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے نکاس کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :