محکمہ صحت عامہ آزادکشمیرکاحج میڈیکل مشن 8ستمبر 2014ء کو اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگا

منگل 2 ستمبر 2014 14:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت عامہ آزادکشمیرکاحج میڈیکل مشن 8ستمبر 2014ء کو اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگا ‘ حج میڈیکل مشن اسلام آباد حاجی کیمپ میں پہنچنا شروع ہوگیا ‘ چیف ٹیکنیشن پرونٹیوکیئر قاضی تنویرحسین ‘ ڈاکٹرطاہر اور ڈاکٹر ظہیر بھی وفد میں شامل ہیں ‘ جبکہ دواہلکار پہلے ہی روانہ ہوگئے ہیں جوباقاعدہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ‘ پانچ رکنی حج میڈیکل مشن کے لئے محکمہ صحت عامہ کی طرف سے نامزدگی ہوئی جو حج کافریضہ بھی انجام دیں گے اورحاجی صاحبان کو طبی سہولیات بھی پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

حج میڈیکل مشن کے ارکان نے مظفرآباد سے روانگی سے قبل صحافیوں کوبتایا کہ موت زندگی پرحاوی ہے اگر اللہ نے چانس دیاہے اس پر اللہ کے حضور شکرگزار ہیں ‘ کہ مدینے کی گلیاں دیکھنے کوملیں گی۔

متعلقہ عنوان :