گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی سالانہ ہینڈ سرجری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

منگل 2 ستمبر 2014 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی سالانہ ہینڈ سرجری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر تحسین اے چیمہ نے خصوصی لیکچر دیا تقریب میں ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف سپائن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، ڈاکٹر فلک شیر پلاسٹک سرجن، ڈائریکٹر اکاؤنٹ اینڈ پراجیکٹ محمد نعیم گھرکی، پروفیسر ڈاکٹر شہزادجاوید، پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عتیق الزمان، ڈاکٹر رضوان اکرم، ڈاکٹر اعجاز احمد اور پاکستان بھرسے ڈاکٹر ز اور سرجنز نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، پروفیسر ڈاکٹر تحسین اے چیمہ اور ڈاکٹر فلک شیر ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھرکی ہسپتال غریب عوام کے علاج معالجہ کیلئے شب و روز کام کر رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر تحسین اے چیمہ اور ہینڈ سرجری کے مسائل زیادہ غریبوں میں پیش آتے ہیں بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ہینڈ سرجنز بننے کے لیے کوئی تربیتی ورکشاپ نہیں ہے جسکی وجہ سے ملک بھر میں ہینڈ سرجنز کی شدید قلت ہے ضرورت اس امر کی ہے ملک میں ہینڈ سرجری ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہینڈ سرجنز پیدا ہو سکیں اور تمام بڑے ہسپتالوں میں سپیشل ہینڈ سرجری وارڈز قائم کئے جائیں تاکہ معاشرہ اس اہم سرجیکل سروسز سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔