سوات ،مزید پانچ افرا د ڈینگی وائرس سے متاثر ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل ،تعداد 124تک پہنچ گئی

منگل 2 ستمبر 2014 19:39

سوات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سوات ،مزید پانچ افرا د ڈینگی وائرس سے متاثر ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل ،تعداد 124تک پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں مزید پانچ افراد ڈینگی وائر س کا شکا رہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر سیدوشر یف ٹیچنگ ہسپتا ل داخل کرادیا گیا ہے ہسپتال زرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 124تک پہنچ گئی ہے اور اور اس وقت سیدوشریف ہسپتال میں 8 افراد داخل ہیں جن میں 3 خواتین اور5 مرد شامل ہیں جبکہ 119افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :