فیصل آباد ،مہنگے داموں سی این جی ،جعلی ادویات اور بلا لائسنس تیزاب وخطرناک کیمیکل فروخت کیخلاف کارروئی،قصور واروں کو جرمانے،میڈیکل سٹور ودکانیں سیل

منگل 2 ستمبر 2014 21:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف چھاپوں کے دوران مہنگے داموں سی این جی کی فروخت ،جعلی ادویات اور بلا لائسنس تیزاب وخطرناک کیمیکل فروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قصور واروں کو جرمانے اورمیڈیکل سٹور ودکانیں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین سی این جی اسٹیشنز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جن میں لائلپور سی این جی کو اوگرا کے مقررکردہ ریٹ (71روپے فی کلو گرام )سے زائد90روپے پر سی این جی فروخت کرنے کی پاداش میں 50ہزارروپے،نظامی سی این جی اور لاریب سی این جی اسٹیشنز کو 25,25ہزارروپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح بلالائسنس تیزاب وخطرناک کیمیکل فروخت کرنے پر ملت چوک نور پور میں سید سرفراز احمداورسرگودھا روڈ پر امتیاز خالد کی دکانوں اور ملت چوک میں میڈیکل سٹور کو جعلی ادویات فروخت کرنے پر سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :