کانگو ،ایبولاکی وبا ء پھوٹنے سے اب تک 31 ہلاکتیں ہو چکیں

بدھ 3 ستمبر 2014 14:00

برازیویلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء)کانگو میں ’ایبولا‘ کی وبا پھوٹنے سے وہاں پر اب تک اس بیماری کے ہاتھوں 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو کے وزیر ِصحت فیلکس کابانگے نمبی کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو میں ایبولا سے 53 افراد کے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مغربی افریقہ میں رواں برس ایبولا کے مرض سے ڈیڑھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اقوام ِمتحدہ کا کہنا ہے کہ ایبولا کی وباء سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جبکہ مقامی طور پر خوراک کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔اقوام ِمتحدہ کے محکمہ خوراک و زراعت نے لائبیریا، گنی اور دیگر تین ممالک کے خلاف ایبولا کی وباء پھوٹنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔