پارلیمنٹ عوام کی طاقت کا سر چشمہ ہے، خرم دستگیر

بدھ 3 ستمبر 2014 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ مشترکہ اجلاس کا مقصد عوام کی رائے کو احترام دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ عوام کی رائے کا احترام اورغیر جہوری طاقتوں کو دیکھانا ہے کہ ہم سب جمہوریت کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے مذاکرات اور اس کے اچھے انجام تک حکومت مذاکرات کا دروازہ کھبی بند نہیں کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس کا اصل مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی کو قائم رکھنا ہے

متعلقہ عنوان :