محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے طویل ترغیر حاضری کے الزامات میں چالیس ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا

بدھ 3 ستمبر 2014 17:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے طویل ترغیر حاضری کے الزامات میں چالیس ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔ محکمہ صحت کی سفارشات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری دیدی گئی ہے اور سمری واپس محکمہ صحت کو ارسال کر دی ہے ۔ برطرف کئے جانے والے ڈاکٹروں میں سے دس لیڈیز ڈاکٹرز بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، بی ایچ یوز میں تعینات چالیس ڈاکٹر عرصہ دراز سے غیر حاضر تھے ۔ جن پر محکمہ صحت کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے تھے ۔ تاہم اس کے باوجود یہ ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ۔ ان ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے ان ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کی سفارشات کی سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کی گئی ۔ اور اس ضمن میں اعلامیہ جاری کردیا ہے