چین نے اولمپکس 2008ء کے دوران سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگا دی

پیر 14 مئی 2007 15:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2007ء) چینی حکومت نے اگلے سال بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے دوران سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی ہے خلاف ورزی کرنے والے کو دس ین جرمانہ ہوگا چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے اگلے سال ہونے والے اولمپکس گیمز میں تمام جگہوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی ہے رپورٹ کے مطابق تمام ہوٹلز ، ریسٹورنٹس، عوامی ٹرانسپورٹ اور اولمپکس گراؤنڈز میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس کے تحت مجرم کو دس ین کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق چین میں ہر سال سگریٹ نوشی سے لاحق بیماریوں سے تقریباً ایک ملین لوگ مرجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :