امریکہ میں دوبھائی32سال بعدریپ اورقتل کے الزام سے بری،دونوں بھائی ذہنی مریض ہیں،الزامات بے بنیاد ہیں،امریکی عدالت کا فیصلہ

بدھ 3 ستمبر 2014 21:13

امریکہ میں دوبھائی32سال بعدریپ اورقتل کے الزام سے بری،دونوں بھائی ذہنی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) امریکہ میں دو افراد کو تین دہائیاں قید میں گزارنے کے بعد ریپ اور قتل کے الزام سے بری کر دیا گیا۔یہ فیصلہ ڈی این اے رپورٹ کے منفی آنے کے بعد کیا گیا جس میں دونوں بھائی بے گناہ ثابت ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دونوں بھائی ذہنی مریض ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے بڑے کا نام ہینری میک کلم ہے جس کی 50 عمر برس ہے جب کہ لیون بران کی 46 عمر برس ہے ۔ ان دونوں کو شمالی کیرولائینا میں 1984 میں 11 برس کی ایک بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کے الزام میں سزا ہوئی تھی۔حال ہی میں ڈی این ٹیسٹ کے شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کسی اور شخص کے ہیں۔ وہ آدمی اس وقت اسی نوعیت کے دوسرے جرم میں قید میں ہے۔جج نے ان دونوں بھائیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :