Live Updates

موجودہ نظام سےایک خاص طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے،عمران خان

بدھ 3 ستمبر 2014 22:12

موجودہ نظام سےایک خاص طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2014ء) عمران خان نے کہا کہ موجودہ نظام سے ایک خاص طبقہ فائدہ اٹھارہا ہے جبکہ لٹیروں کو پتہ ہے کہ نئے پاکستان میں وہ جیل چلےجائیں گے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 11 مئی کو جمہوریت ڈی ریل کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میں نے چار حلقوں کی بات کی تھی کیوں کہ میں جانتا تھا کہ اگر یہ حلقے کھل گئے تو سب کچھ کھل جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ 500 افراد کروڑوں پاکستانیوں کا خون چوس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 21 سال انہوں نے گراؤنڈ پر مقابلہ کیا لیکن مقابلے کا جیسا مزہ اب آرہا ہے پہلے نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ حق نہ ملنے پر وہ سڑکوں پر آئے، یہ کون سا غیر جمہوری کام ہے؟عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں زہر اگلنے والے دو نمبر سیاست دان ہیں جبکہ اسمبلی کے ممبران کے چہروں پر خوف تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :