جوان نظر آنے کے لئے اچھی نیند ایک موثر ہتھیار ہے : جینیفر لوپز

جمعرات 4 ستمبر 2014 12:04

جوان نظر آنے کے لئے اچھی نیند ایک موثر ہتھیار ہے : جینیفر لوپز

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) امریکی اداکارہ ، گلوکارہ جینیفر لوپز کا کہنا ہے کہ بڑھاپا روکنے اور خوبصورتی کے لئے اچھی نیند ایک زبردست ہتھیار ہے اور میں اس مقصد کے لئے خوب سوتی ہوں۔ لوپز کا کہنا ہے کہ میں اپنے دیگر کاموں پر سب سے زیادہ اچھی نیند کو ترجیح دیتی ہوں ، جس سے نہ صرف صحت مند بلکہ ہشاش بشاش بھی رہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جوان اور خوبصورت دکھائی دینے کے لئے میرا ہتھیار نیند ہی ہے۔ کہتی ہے کہ میں چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گھنٹے ضرور سوتی ہوں اور پانی بھی کافی مقدار میں پیتی ہوں۔ سارا دن میں مصروف رہتی ہوں اس لئے اپنا خیال رکھنا بھی اپنا حق سمجھتی ہوں۔ اچھی نیند لینے کی بات اداکارہ پالٹرو اور سپر ماڈل ہیدی کلم بھی کرتی ہیں۔ بلکہ برازیل کی ماڈل ہیدی تو کہتی ہیں کہ وہ دس دس گھنٹے تک سوتی رہتی ہے۔