کراچی میں ہیپا ٹائٹس کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کو ششیں کر نے کا فیصلہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے دوست محمدخا صخیلی گو ٹھ کراچی میں ہیپا ٹائٹس پھیلنے کے واقعہ کو تشویشناک قرار دیا ہے اور اس کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کو ششیں کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے محکمہ صحت حکومت سندھ ، سول اسپتال اور بلدیہ عظمیٰ کے شعبہ صحت کے ہیپاٹائٹس کنڑول پروگرام کے سر براہوں کو فو ری نو عیت کے اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ اپنے دفتر میں ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے لئے منعقدہ جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز ۔سول ہسپتال میں ہپا ٹائٹس پروگرام کے نگراں ڈاکٹر غلا م مصطفی ۔ہپا ٹائٹس کنٹرول پرو گرام سندھ کے سینئر آفیسرڈاکٹر کا ظم رضا۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ۔اسسٹنٹ کمشنر مشتاق شیخ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم سندھ ہیپاٹائٹس پروینشن کنٹرول پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہیپاٹائٹس ویکسینشن پروگرام کو مو ثر بنا یا جائے گا۔ اجلاس میں خا ص طور پر دوست محمد خا صخیلی گوٹھ میں ہیپاٹائٹس پھیلنے کے مسئلہ کا جا ئزہ لیا گیا ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ دوست محمد خا صخیلی گوٹھ میں ویکسینشن پروگرام کو فور ی طور پر شروع کیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی گوٹھ میں ڈسپینسری قائم کر ے گی اور ہیپاٹئٹس سے محفوظ رہنے کا شعو ر اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرام شروع کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ہیپاٹائٹس کا شعو ر اجا گر کر نے کے لئے واک کی جا ئے گی ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ گوٹھ میں مجموعی طور پر 27 افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں۔

جن میں 24 افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں ۔کمشنر نے کہا کہ چھو ٹے سے گوٹھ میں ہیپا ٹائٹس سی کا شکار ہو نے والے افراد کی اتنی بڑی تعداد تشویش کی بات ہے ۔ اس کو روکنے کے لئے فوری نوعیت کی کو ششوں کی ضرورت ہے۔ تا کہ دوسرے علاقوں میں ہیپاٹائٹس نہ پھیلے۔ سول اسپتال میں پروگرام کے نگراں ڈاکڑ غلام مصطفےٰ نے اجلاس کو بتایا کہ ڈسپوزایبل سرنج، خون کی منتقلی کا عمل، بغیر اسٹرا لائز ریزرز، بیوٹی پارلرز اور حجامہ ہپا ٹائٹسکے پھیلا ؤ کے بٹرے مراکز ہیں۔

ای ڈی او ہیلتھ ، ڈاکڑ ظفر اعجاز نے بتا یا کہ 8 ستمبر کو اجلاس کے فیصلہ کے مطابق موبائل ڈسپنسری قائم کی جا ئے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے منظور کر دہ قانون کے مطابق ڈسپوزل ایبل سرنج کے استعمال کے روکنے کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔جبکہ آٹو لا ک سرنجز کے استعمال کو یقینی بنا نے کے اقدامات کیئے جا ئینگے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پی ایل سی کے تعاون سے گوٹھ میں پبلک ٹوائلٹ قا ئم کئے جائیں گے۔

کمشنر نے محکمہ صحت کے ہیپا ٹائٹس پریووینشن کنٹرول پرو گرام کے سینئر ما نٹرنگ آفیسر کو ہدایت کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیُاٹئٹس پریوینشن کنٹرول پروگرام پر عملدآمد کی کو ششیں بھر پور بنائیں اور اس پر عملدرآمد سے متعلق کوششوں کی رپورٹ ہر ماہ انھیں بھیجیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری کو گوٹھ میں ہیپا ٹائٹس کے خاتمہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے فوکل پرسن مقر ر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :