بارشوں کا حالیہ سلسلہ ڈینگی لاروا کی پیدائش کا بزت بڑا سبب بن سکتا ہے،

روزانہ کی بنیاد پر تمام یونین کونسلوں میں فیلڈ سرویلنس اور فعال مانیٹرنگ کی ضرورت ہے، اراکین صوبائی اسمبلی

جمعرات 4 ستمبر 2014 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب خواجہ عمران نذیر، کرن ڈار اور سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل فرحان عزیز خواجہ نے کہا ہے کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ ڈینگی لاروا کی پیدائش کا بہت بڑا سبب بن سکتا ہے اس لیے ڈینگی لاروا سرویلنس میں لمحہ بھر کی غفلت بھی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے- انہوں نے فوری طور پر تمام کباڑخانوں، قبرستانوں اور پارکوں کی مانیٹرنگ کی ہدایات دیں- ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوامی نمائندے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈینگی بچاؤ سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں- ایم پی اے کرن ڈار نے کہا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر تمام یونین کونسلوں میں فیلڈ سرویلنس اور فعال مانیٹرنگ کی ضرورت ہے تاکہ ڈینگی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہ ہو سکے- سیکرٹری پنجاب فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ ڈینگی ڈیپ سرویلنس کے دوران تمام عارضی اور مستقل تالابوں میں حیاتیاتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ کیمیائی طریقہ کار بھی بروئے کار لایا جائے- انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں کھڑے ہونے والے پانی کو فوری طور پر نکالا جائے،سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل فرحان عزیز خواجہ، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب خواجہ عمران نذیر،کرن ڈار نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹاؤن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :