صدرحیدرآباد چیمبر کا 3منزلہ عما رت منہدم ہونے سے 11افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

جمعرات 4 ستمبر 2014 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہرالله نے الیاس آباد میں 3منزلہ عما رت منہدم ہونے کے نتیجے میں 11افراد کی ہلاکت اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ناگہانی اتفاقی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع سے مجھے دلی صدمہ ہوا ہے ، تاجر برادری متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، صدر گوہرالله نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد نواز سوہو اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ شاہ محمد شاہ اور اراکین صوبائی اسمبلی کے ناگہانی حادثے کے متاثرین کی فوری امداد اور زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالنے کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر انتظامات قابل تحسین ہیں ، صدر گوہر الله نے ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے اپیل کی کہ متا ثرہ خاندانوں کی فو ری مالی مدد کی جائے ۔