پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آ گئے،رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 127 ہو گئی‘ قومی ادارہ صحت

جمعرات 4 ستمبر 2014 21:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آ گئے،رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 127 ہو گئی۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت نے خیبرایجنسی کے 18 ماہ کے حمزہ اور 19 ماہ کے ابراہیم عبداللہ، 13 ماہ کے بلال ، خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے ایک سالہ خضر حیات اور شمالی وزیرستان کی 33 ماہ کی عابدہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ پانچ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس کا شکار بچوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :