طاہرالقادری کے انقلاب مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، پیر معصوم نقوی

جمعہ 5 ستمبر 2014 16:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی اور حکومتی نااہلی، تباہ حال ملکی معیشت کی وجہ سے عوامی انقلاب مارچ کی ضرورت پڑی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامعہ حزب الاحناف میں جے یو پی نیازی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صاحبزادہ محی الدین محبوب کاظمی،الحاج پیر شہزادہ جان،پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر غلام رسول اویسی، پیر عثمان نوری ،پیر اختر رسول قادری ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر نفیس الحسن شاہ بخاری،دیوان عثمان فرید چشتی، رضا حیدرشاہ،جان مصطفی حقانی، محسن رضا شاہ بخاری، مفتی لیاقت علی صدیقی اور دیگررہنما نے بھی موجود تھے۔

پیرمعصوم نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے تنگ عوام کو صرف منظم کرکے احتجاج کی کال دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ سڑکوں پر آنے کے لئے ہر وقت تیار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی مطالبات کا ایجنڈا پیش کیا تو لوگ گھروں میں نہیں بیٹھ سکے۔ انہیں انقلاب مارچ کا حصہ بننا پڑا۔ اورعملاً ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور نہ ہی ان کے کارکنوں کے حوصلوں میں لغزش آئی ہے۔

وہ پرامن شاہراہ دستور پر عوام مطالبات کے منظور ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومتی محکمہ ہو ہر جگہ کرپشن اور بدعنوانی راج ہے۔ طاہرالقادری نے عوام کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے انقلاب مارچ کامیاب ہوچکا ہے کہ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو مسلک اہل سنت ہی فراہم کرسکتا ہے۔ تاکہ فرقہ واریت ، دہشت گردی، غربت، جہالت اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ انہیں اپنی شکل دیکھ کر شرمندگی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :