جرمنی میں الیکٹرانک مصنوعات کی سالانہ عالمی نمائش کا آغاز،

کمپیوٹرائزڈ ریسٹ واچ، قدم گننے والا آلہ ، نبض کی پیمائش والا آلہ اور نیند کی نگرانی کا آلہ نمائش میں موجود

جمعہ 5 ستمبر 2014 21:12

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) جرمن دارالحکومت برلن میں الیکٹرانک مصنوعات کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش کاآغاز ہوگیایہ نمائش دس ستمبر تک جاری رہے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق نمائش میں نت نئے اسمارٹ فونز کے ماڈل ، کچن میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات سے لے کر تفریحی اور ٹیلی مواصلاتی دنیا میں ہونے والی نئی ایجادات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قریب سے دیکھنے اور ان کے استعمال کے طریقے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی ،اس کے علاوہ نمائش میں کمپیوٹرائزڈ ریسٹ واچ، قدم گننے والا آلہ ، نبض کی پیمائش والا آلہ اور نیند کی نگرانی کا آلہ یہ سب کچھ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :