ایشیا کا ترقی یافتہ ملک جاپان بھی ڈینگی مرض کی لپیٹ میں آگیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 12:11

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) ایشیا کا ترقی یافتہ ملک جاپان بھی ڈینگی مرض کی لپیٹ میں آگیا ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک مشہور پارک کو عارضی طور پر اس وجہ سے بند کردیا گیا ہے کیوں کہ پارک کا وزٹ کرنے کے بعد درجنوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیر صحت یاسوہیسا شیوزکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پر سکون رہیں،مقامی انتظامیہ کو ڈینگی کی تشخیص اور اس سے نمٹنے کی ہدایات فراہم کردی گئی ہیں۔

ڈینگی بخار ایشیا میں بہت عام ہے تاہم جاپانی محکمہ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقامی طور پر گزشتہ پینسٹھ برسوں میں پہلی مرتبہ ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد رضاکاروں نے گھنے جنگلات، پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر اسپرے کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :