طبقاتی نظام کے ذریعے ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے ‘انجینئر ابرار احمد خان

ہفتہ 6 ستمبر 2014 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) الحمد ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری انجینئر ابرار احمد خان نے لانڈھی میں غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔ اقتدار کے بھوکے سیاستدان کرسی کے لئے عوام کو ڈھال بنائے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام کے ذریعے ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

عوام اقتدار کے بھوکے حکمرانو کے چہرے پہچان لیں۔ ان ظالم اور سفاک سیاستدانوں کے منہ کو عوام کا خون لگ گیا ہے۔ عوام کے خون کے پیاسے اور لاشوں کی سیاست کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے غریب آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد ٹرسٹ غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہا ہے اور ہم ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ عوام متحد ہوجائیں تو ظالم حکمرانو سے بھی نجات حاصل ہوجائے گی۔