جنرل ہسپتال اور پی جی ایم آئی کے تمام سٹاف کی 31اکتوبر تک چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کو یقینی بنانے کیلئے دونوں اداروں کے ملازمین کی 31اکتوبر تک چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔اس بارے میں انہو ں نے بتایا کہ ڈینگی مریضوں کی دیکھ بھال و نگہداشت کو یقینی بنانے اور مسلسل مانیٹرنگ کیلئے چار ایڈیشنل ایم ایس حضرات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے ۔

ان فوکل پرسنز میں ڈاکٹر رانا محمد شفیق میڈیکل ون، ڈاکٹر خالدمحمود میڈیکل ٹو، ڈاکٹر قیصر پروین میڈیکل تھری جبکہ ڈاکٹر طارق سلطان بٹ بچہ وارڈ کے زمہ دار ہو ں گے۔ مزکورہ ڈاکٹر اپنے متعلقہ شعبوں میں مریضوں کومفت طبی سہویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی چوبیس گھنٹے حاضری اور طبی آلات کی درستگی کے بھی زمہ دار ہوں گے۔

(جاری ہے)

پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے مزید کہا کہ انتظامی ڈاکٹرز سمیت کوئی بھی ملازم اگلی شفٹ کے سٹاف کو چارج دئے بغیر نہیں جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر اچانک معائنے کے دوران کسی بھی شعبے میں گندگی یا بدنظمی پائی گئی تو متعلقہ ڈیوٹی سٹاف کا سخت محاسبہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :