شانگلہ میں ضلعی ای پی آئی کوارڈینٹر کی نو ماہ کی بچی کو ٹیکہ لگنے کے باوجود خسرہ ہو گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:23

بشام ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء)شانگلہ میں ضلعی ای پی آئی کوارڈینٹر کی نو ماہ کی بچی کو ٹیکہ لگنے کے باوجود خسرہ ہو گیا ہے اور بچی کو پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کراد یا گیا ہے ۔ شانگلہ میں مئی 2014میں پندرہ روزہ خسرہ سے بچاوٴ کی خصو صی مہم چلا ئی گئی تھی جس میں ہزاروں بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگا ئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں ای پی آئی کورڈینٹر ڈاکٹر واجد کی بیٹی اریبہ جس کی عمر نو ماہ ہے کو بھی اس خصو صی مہم کے دوران خسرہ سے بچاوٴ کا ٹیکہ لگا یا گیا تھا ، لیکن حیر ت انگیز طور پر مذ کورہ بچی کو ٹیکہ لگنے کے باوجود خسرہ ہو گیا ہے اور انہیں تشویش ناک حا لت میں پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کر ا دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں جب شانگلہ کے ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر واجد سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے تصدیق کی کہ ان کی بچی اریبہ کو خسرہ ہوا ہے اور وہ پشاور میں زیر علا ج ہے۔