Live Updates

کرپشن کی جو شرح سیاستدانوں میں ہے وہی دوسرے طبقوں میں بھی ہے، رانا ثناء اللہ،شیخ رشید اور چوہدری برادران نے عمران اور قادری کا بیڑہ غرق کر دیا، انٹرویو

اتوار 7 ستمبر 2014 16:59

کرپشن کی جو شرح سیاستدانوں میں ہے وہی دوسرے طبقوں میں بھی ہے، رانا ثناء ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر قادری اور عمران خان کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں۔عمران نے چار حلقوں کی بات کبھی اسمبلی میں نہیں کی ،ان کے کیسز الیکشن ٹریبونل میں چل رہے تھے جن میں سے تو دو کی دوبارہ گنتی کے احکامات بھی آ چکے ہیں ۔شیخ رشید اور چوہدری برادران نے عمران اور قادری کا بیڑہ غرق کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی مدبر سیاست دان ہیں ،ان کی تجویز بھی مناسب ہے اور ہمیں ان کی تجویز کا احترام ہے۔ پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے حکومت اس پر عملدرآمد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم کو پہلے سے معلوم ہے ڈاکٹر قادری کسی غیر ملکی ایجنڈا لیکر پاکستان آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے مجموعی بات کی ۔کسی ایک وزیر کا نام نہیں لیا اس طرح کے شکوے شکایات حکومت سے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شرح سیاستدانوں میں ہے وہی ڈاکٹروں،وکلاء اور پولیس سمیت دیگر اداروں پر بھی پائی جاتی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات