رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے 138 بچے معذور ہوگئے
پیر 8 ستمبر 2014 12:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) ملک بھر میں پولیو وائرس شدت اختیارکرگیا، ملک کے قبائلی علاقوں میں ایک ہی دن میں11پولیو کیسوں کی تصدیق کردی گئی ہے، ملک میں پولیو وائرس کی بچوں کو تیزی سے متاثر کرنے کی ہولناک صورتحال سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھر میں امسال 138بچے پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہوگئے ہیں قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں ہفتہ کو مزید11بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
(جاری ہے)
رواں برس کے دوران صرف فاٹا میں102 بچوں میں پولیوکی تصدیق کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 23، سندھ میں11، پنجاب اور بلوچستان میں ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں، ہفتہ کو قومی ادارہ صحت کے افسر نے بتایا کہ سب سے زیادہ پولیوکیس جولائی سے دسمبرکے دوران رپورٹ ہوئے جبکہ 2013 میں ماہ ستمبرکے اختتام تک31 کیس سامنے آئے تھے رواں برس اب تک 138کیسوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں فاٹا سرفہرست ہے جہاں 102 بچوں میں پولیوکی تشخیص ہوئی فاٹا میں درج ہونے والے کیسز میں 64 شمالی وزیر ستان، 25 خیبر ایجنسی، 11 جنوبی وزیرستان اور بنوںکے 2 کیس شامل ہیں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ان علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونے سے انسداد پولیو کی مہمات معطل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.