Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘سعدرفیق

پیر 8 ستمبر 2014 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دھاندلی کے گھناؤنے الزامات اگر جوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ ہوئے تو عمران خان کو سیاست کو خیر باد کہنا پڑے گا‘لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان کا فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دینا شرمناک، غیر آئینی، غیر قانونی اور بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 16ماہ کی حکمرانی میں بیڈ گورننس اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، ہماری توجہ آئی ڈی پیز کی مدد اور سیلاب زدگان کو بچانے پر مرکوز ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کے پاس عمران کی نفرت آمیز سیاست پر توجہ دینے کا وقت نہیں‘ بچوں اور خواتین کی اوٹ میں دھرنے والے ڈرٹی پالیٹکس کر رہے ہیں ، یہ وقت سیاست نہیں خدمت کا ہے‘انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اصل ایجنڈہ اصلاحات نہیں صرف نواز شریف کا استعفٰی ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب میں عمران خان قوم پر رحم کھائیں ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ڈرٹی پالیٹکس کی جا رہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران اور طاہر القادری نے نفرت کے زہریلے بیج بوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے مشرف کی گندگی صاف کی جس پر چودھری شجاعت کو مایوسی ہوئی اور وہ جنرل کیانی پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو ایک مہینے سے یرغمال بنایا ہوا ہے ان کو اب جانے دیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات