اداکار شاہ رخ خان کے 6منزلہ گھر کی تعمیر مکمل ہو گئی

بدھ 16 مئی 2007 12:02

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16مئی2007 ) بالی وڈ کے سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان کے 6منزلہ گھر کی تعمیر مکمل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے باندر ا ممبئی کے بینڈ اسٹانڈعلاقہ میں واقع اپنے بنگلہ منت کے پچھلے حصہ میں ایک چھ منزلہ گھر بنوایا ہے جن میں سے ایک منزل پر شاہ رخ خان کا دفتر ہو گا جبکہ باقی کی پانچ منزلوں پر شاہ رخ خان ‘گوری اور ان کے دو بچوں کے علاوہ شاہ رخ کی ایک بہن رہیں گی وہ تمام سہولتوں سے آراستہ ہے حالانکہ شاہ رخ کا یہ نیا ڈریم ہاؤس پورا ہو گیا ہے لیکن گوری خان کے مطابق اس کی انٹر ئیر ڈیزائننگ میں ایک سال اور لگے گا۔

متعلقہ عنوان :