کوٹری، صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لے کر خواتین بھی ملکی ترقی اور دفاع میں اپنا کردار ادا کر تی ہیں،عائشہ ارم

پیر 8 ستمبر 2014 17:54

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء)کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لے کر خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر ملکی ترقی اور دفاع میں اپنا کردار ادا کر تی ہیں" ۔ ا ن خیالات کا اظہار حیدر آباد ڈویژنل والی بال ایسو سی ایشن (ویمن ونگ )کی چےئر پر سن اور جامشورو ویمن اسپورٹس کی سیکریٹری عائشہ ارم نے والی بال ، بیس بال، سوفٹ بال، ایتھلیٹکس ، کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور دیگر گیمز کی کھلاڑیوں اور ان کے والدین کی جانب سے ان کے اعزاز میں دےئے گئے بحیثیت مہمان خصوصی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی شازیہ جاوید ، شہناز سلیم، عائشہ خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں جامشورو اور حیدر آباد ریجن اور سندھ بھر کی خواتین کے اسپورٹس کو فروغ دلانے اور انہیں ملک کی سطح پر روشناس کرانے میں سردار ملک اسد سکندر خان ، ام کلثوم عباسی، آپا فرزانہ چنا، ،عائشہ ارم اور کو آرڈینیٹر پر ویز احمد شیخ کی بے لوث خدمات پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جامشورو سید محمد حسن شاہ اور پر ویز احمد شیخ نے بھی خطاب کیا اس موقع پرلبیقہ جاوید نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر تقریب میں تشریف لائے اور انہیں اجرک اور پھولوں کے تحائف دےئے ۔