سرگودھا،سیلاب کے باعث 20 سرکاری سکول‘ 50 کے قریب پرائیویٹ سکولز‘ 4 بنیادی مراکز صحت بند

پیر 8 ستمبر 2014 18:55

سرگودھا،سیلاب کے باعث 20 سرکاری سکول‘ 50 کے قریب پرائیویٹ سکولز‘ 4 بنیادی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) سیلاب کے باعث 20 سرکاری سکول‘ 50 کے قریب پرائیویٹ سکولز‘ 4 بنیادی مراکز صحت بند ‘ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں چک مبارک ‘ مڈھ رانجھا‘ شاہپور‘ ڈھڈیاں‘ جاپہچانی‘ دلے والا‘ کدلتھی‘ میگہ کدھی‘ بھرتھ‘ چاڑا‘ نون جارگی‘ بونگا بخش سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث 20 سرکاری سکول‘ 50 پرائیویٹ سکول جبکہ 4 بنیادی مراکز صحت کو سیلابی پانی آجانے سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس کے باعث سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو تاحکم ثانی تعطیلات کردی گئی ہیں جبکہ سیلابی پانی کے باعث چک مبارک‘ مڈھ رانجھا اور دیگر علاقوں میں 4 بنیادی مراکز صحت بند ہوجانے سے سیلاب کے ایام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :