حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار ترسیل متاثر ہونا شروع ہوگئی،

کینو کی فصل پر کیڑے اور وائرس کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا،آنیوالے دنوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

پیر 8 ستمبر 2014 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء ) حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار اورترسیل متاثر ہونا شروع ہوگئی، کینو کی فصل پر کیڑے اور وائرس کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا،سپلائی متاثر ہونے سے آنے والے دنوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو نقصان پہنچنے سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اندرون ملک سبزی، پھلوں اور دیگر اجناس کی ترسیل بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپوٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ سیلاب سے کینو کی فصل پر بھی کیڑے اور وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے جس سے اربوں روپے نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے ناجائز منافع خوروں کی جانب سے عوام کو لوٹنے کا بہانہ مل جائے گا۔ صوبائی حکومتیں مارکیٹوں کی سخت نگرانی کریں تاکہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :