Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘ سعد رفیق،دھاندلی کے گھناؤنے الزامات جوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ ہوئے تو عمران خان کو سیاست کو خیر باد کہنا پڑیگا‘ وفاقی وزیر

پیر 8 ستمبر 2014 20:40

عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دھاندلی کے گھناؤنے الزامات اگر جوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ ہوئے تو عمران خان کو سیاست کو خیر باد کہنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دینا شرمناک، غیر آئینی، غیر قانونی اور بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ میں 16ماہ کی حکمرانی میں بیڈ گورننس اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، ہماری توجہ آئی ڈی پیز کی مدد اور سیلاب زدگان کو بچانے پر مرکوز ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کے پاس عمران کی نفرت آمیز سیاست پر توجہ دینے کا وقت نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات