پمزسے 30ڈاکٹرز اور20طبی اہلکاروں کاوفدآئی ڈی پیزکی طبی امدادکیلئے بنوں روانہ ،

پمزکے ڈاکٹرزاب تک 70ہزارآئی ڈی پیزکوطبی سہولیات فراہم کرچکے ہیں

پیر 8 ستمبر 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)سے 30ڈاکٹروں اور20عملہ کے اہلکاروں کے ساتھ بنوں میں آئی ڈی پیزکوطبی امداددینے کیلئے پیرکوبنوں روانہ ہوگیاہے ،جس مین سرجنز،فزیشنز،گائناکالوجسٹ سمیت آنکھوں اورکان گلے کے امراض کے ماہرین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وفدکے ہمراہ زندگی بچانے والی اورضروری ادویات بھی ساتھ بجھوائی گئی ہیں ،جوضرورت مندآئی ڈی پیزکومفت فراہم کی جائیں گی ۔

پمزکے ڈاکٹرمسلسل آئی ڈی پیزکیمپوں میں طبی امدادفراہم کررہے ہیں اورایک اندازے کے مطابق اب تک ان ڈاکٹروں نے 70ہزارافرادکوطبی سہولیات فراہم کی ہیں ۔پیرکوروانہ ہونے والے دستے کوشہیدذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرجاویداکرم اوردیگرافسران نے الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :