راولپنڈی،تیزی سے پھیلتی ڈینگی بخار کی وبا کے اثرات سنٹرل جیل اڈیالہ تک پہنچ گئے

پیر 8 ستمبر 2014 22:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء ) ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی ڈینگی بخار کی وبا کے اثرات سنٹرل جیل اڈیالہ تک پہنچ گئی ، جیل میں قیدیوں کا فوری طور پر ڈینگی ٹیسٹ کرایا جائے ورنہ ڈینگی کی وبا جیل میں پھیلنے کا اندیشہ ہے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے عام شہریوں کی حفاظت کے دوران اسیروں کو فراموش کردیاجیلوں میں فوری طور پرجالیاں لگائی اور سپرے کرایا جائے، جیل کی بیرکوں میں جالیاں نہ ہونے کے سبب قیدی شدید مشکلات کا شکار کچھ عرصہ قبل ایک قیدی ڈینگی کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا ۔

اس وقت ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 5867قیدی اور حوالاتی موجود ہیں لیکن ان قیدیوں کے پاس ڈینگی سے بچاؤ کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے اکثر اوقات بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے سالہا سال سے صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث ان جگہوں پر پہلے سے ہی مچھر موجود ہیں اور جیلوں میں وبائی امراض پھیلتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ قیدی سپرے یا فوگنگ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارہیں حکومت اس طرف فوری توجہ دے۔

قیدیوں کے لواحقین ن مطالبہ کیا کہ قیدی بھی معاشرہ کا حصہ اور وہ بھی انسان ہیں، انھیں تمام بنیادی انسانی ھقوق حاصل ہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسیر افراد کوصحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لہذا تمام صوبائی حکومت اڈیالہ جیل کے لئے میڈیکل ٹیمیں مقرر کریں جو ہنگامی بنیادوں پر سپرے کا عمل کیا جائے اور قیدیوں کی بارکوں پر جالیاں لگا کر انہیں محفوظ کیاجائے اور ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے والے قیدیوں کی تشخیص کر کے انکا علاج معا لجہ کرائے۔

متعلقہ عنوان :