کراچی میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار اپوزیشن ہے ۔وزیر اعظم۔۔یہ تاثر غلط ہے کہ 12مئی کو کراچی میں پولیس اور رینجرز تعینات نہیں تھی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات نہ ہوتے تو حالات زیادہ خراب ہو سکتے تھے ، تمام طبقات مل جل کر شہرمیں امن و امان و سکون کیلئے کام کریں۔۔حکومت و اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہیں، شوکت عزیز کی گورنر ہاؤس میں تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو
بدھ 16 مئی 2007 12:34
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شوکت عزیز نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں تاجر وں و صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے حالات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ، وفاقی وزیر داخلہ آفتاب خان شیر پاؤ ، وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی ، وفاقی وزراء بابر خان غوری ، سلیم سیف اللہ ، وفاقی سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ، وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے داخلہ وسیم اختر، ناظم کرا چی سید مصطفی کمال ، پی آئی اے اور بینکوں کے سربراہان ، شوکت ترین، کے سی سی آئی کے صدر مجید عزیز ، تاجر رہنما سراج قاسم تیلی ، ایس ایم منیر ، زبیر موتی والا ، شیخ خالد تواب ، طارق رفیع، عمران شوکت ، مسعود نقی ، میاں زاہد حسین بھی ملاقات کے لئے موجود تھے ۔
وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن جماعتوں پر عائد ہوتی ہے ، کراچی میں اگر حالات زیادہ خراب ہوں تو اس شہر کی خوبی یہ ہے کہ جلد ہی یہ حالات معمول پر آ جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ 12 مئی کو شہر میں رینجرز و پولیس تعینات نہ تھی بلکہ اگر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نہ ہوتی تو حالات بہت زیادہ خراب ہو سکتے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت حالات کنٹرول میں کئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی کی اہمیت سے کسی بھی طرح نفری نہ ہوتی تو حالات بہت زیادہ خراب ہو سکتے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت حالت کنٹرول میں کئے۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی کی اہمیت سے کسی بھی طرح انکار نہیں کیا جا سکتااور یہاں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے حکومت کا بھر پور ساتھ دے تا کہ کراچی مزید ترقی کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات مل جل کر شہر میں امن و سکون کے لئے کام کریں ۔ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہیں اور ماضی میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں کبھی اتنی مضبوط نہ تھیں جتنی آج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہیں اور ترقی کا بھر پور عمل جا رہی ہے ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اس موقع پر بتایا کہ کراچی میں تعینات تمام ممالک کے قونصل جنرل سمیت سفارتی نمائندوں کو کراچ کے بہتر حالات سے آگاہی کے حوالے سے آگاہی کے لئے گورنر ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے اجلاس کو شہر کے حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر مجید عزیز نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی نے حکومت کے ساتھ مل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ محنت کی ہے جسے ضائع نہ ہونے دیا جائے۔ 12 مئی کے واقعات سے کراچی چیمبر کی مائی کراچی کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ،وکلاء ، صحافی اور حکومت بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کو حل کر سکتے ہیں جس کے لئے کراچی چیمبر برج کا کردار ادا کر سکتاہے ۔ اس دوران تاجر رہنما ایس ایم منیر نے کہا کہ بات کی تحقیق کی جائے کہ 12 مئی کو سڑکوں پر سے بالخصوص حساس مقام پر سے رینجرز اور پولیس غائب کیوں تھیں۔ تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ فساد پھیلانے اور قتل وغارت کرنے والوں کے چہرے مووی کیمرے میں موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائیجبکہ زبیر موتی والا نے کہا کہ شہر کے حالات خراب ہونے سے صنعتی علاقوں میں پیداواری سرگرمیوں میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پیداواری لاگت بڑھنے سے عالمی مارکیت میں برآمد کنندگان کو حریف ممالک سے سخت مسابقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے چےئرمین عمران شوکت نے کہا کہ حالات بہتر بنانے کے لئے شہر میں رینجرز و پولیس کی نفری بڑھائی جائے ۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے چےئرمین مسعود نقی نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں ریلیاں نکالنے پر پابندی ہونی چاہئے ۔ پاکستنا انڈسٹریل پروشن فورم کے چےئرمین خالد تواب نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی بحالی کے لئے تاجر برادری حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی ۔ کاٹی کے سابق چےئرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تاجر برادری کو بہکا رہی ہیں کہ حکومت مخالفت میں وہ اپوزیشن کا ساتھ دے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.