دو مزید کیس سامنے آ گئے، پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد29 ہوگئی

منگل 9 ستمبر 2014 13:13

دو مزید کیس سامنے آ گئے، پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد29 ہوگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) بارش کے بعد ڈینگی کا مرض بڑھنے لگا ، پنجاب میں ڈینگی کے مزید دو کیس سامنے آگئے۔ حالیہ بارشوں سے موسم میں تبدیلی اور پانی جمع ہونے سے ڈینگی وائرس ایک بار پھر پنپنے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مزید مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ۔ ڈینگی کا شکار ہونے والوں میں 25 سالہ طیب شیخ زید ہسپتال اور 30 سالہ تحسین راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :