مورو میں بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے خلاف مظا ہر ہ

منگل 9 ستمبر 2014 14:00

مورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) مورو میں بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے خلاف ہیومن رائٹس اور تاجر اتحاد کے ممبران اور عہدیداران سراپا احتجاج‘ بنکر روڈ پر نکل آئے اور ہاتھوں میں بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر بیسک ہیومن رائٹس مورو کے صدر علی شیر ڈیپر‘ گلاب خان بھن‘ سیف اللہ میمن‘ غلام سرور مغل‘ حبیب اللہ شیخ‘ صدام حسین بھن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے نیشنل پریس کلب مورو کے سامنے دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ مورو میں مقرر جانوروں کے ہاسپٹل کی ڈاکٹر رشیدان مغل نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور رشوت لے کر گوشت فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جوکہ شہر میں بیمار جانوروں اور چھوٹے دودھ پیاک بچھڑوں کا گوشت فروخت کررہے ہیں‘ بیمار جاوروں کا گوشت کھانے سے سینکڑوں شہری اور بچے مختلف امراض میں جکڑ گئے ہیں اس کے علاوہ وٹرنری ڈاکٹرنی سرکاری اسپتال میں انے والی ادویات بیچ کر کھا جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرنی کو فوری معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کی جائے۔