کراچی ،حال ہی میں بھرتی ہونے والے 500رنگروٹ اہلکاروں کو پولیو مہم کی سیکورٹی پر مامور

منگل 9 ستمبر 2014 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) سعید آباد پولیس سینٹر کے افسران نے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 500رنگروٹ اہلکاروں کو پولیو مہم کی سیکورٹی پر مامور کر دیا ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے با اثر علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملہ کا خطرہ ہے۔ پولیس کے با خبر ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے حکم پر سعید آباد پولیس ٹریننگ افسران نے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 500رنگروٹ پولیس اہلکاروں کی آمد کے بعد بغیر کسی ٹرینگ کے اہلکاروں کو پولیو مہم کی سیکورٹی کیلئے گڈاپ ، ملیر ، سرجانی، منگھوپیر، قائد آباد، اور لانڈھی مانسہرہ کالونی سمیت مضافاتی علاقوں میں اسلحہ سمیت روانہ کر دیا ۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 500رنگ روٹ نے ابھی تک ٹریننگ کا آغاز بھی نہیں کیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پولیو ورکرز اور ان کے ساتھ موجود اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا جس میں لیڈی ہیلتھ ورکر پولیس اہلکار سمیت متعدد ورکر ہلاک ہوئے تھے اور کالعدم جماعت کے کارندوں نے پولیو مہم ختم کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کچھ علاقوں میں پولیو مہم جاری نہیں رہ سکی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر مذکورہ علاقوں میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جس کے باعث کالعدم جماعتوں کی جانب سے پولیس ورکر ز اور پولیس اہلکاروں کو خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :