ڈینگی جان لیوا نہیں بلکہ اس سے بچنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے،اسسٹنٹ کمشنر الپوری شانگلہ

منگل 9 ستمبر 2014 17:49

بشام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) ڈینگی جان لیوا نہیں بلکہ اس سے بچنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے ،شانگلہ کے شہر بشام میں ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں واک و تقریب، اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ کا ٹی ایم اے کو بشام شہر کو فوری طور پر صاف ستھرا کرنے کی ہدایت ،ڈینگی سے نمٹنے کیلئے سکولوں اور مختلف اہم مقامات پر آگاہی مہم کیلئے تقریبات اور واک کا اہتمام کریں گے جبکہ بازار میں ٹائرز اور واٹر ٹینک پر پہلے ہی سے دفعہ 144نافذ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر الپوری شانگلہ تیمورآفریدی کا چارج سنبھالتے ہی پہلا دورہ بشام شہر کا کیا اور ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں سکولوں کے اساتذہ کے ساتھ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ڈینگی جان لیوا نہیں بلکہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے احتیاط اور آگاہی کی ضرورت ہے جس کیلئے عوام ،اساتذہ ،انتظامیہ اور پولیس ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ پچھلے سال کی مناسبت سے اس سال بشام شہر میں ڈینگی وائرس کی کوئی کیس سامنے نہ آسکے ،انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے اور آگاہی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیگی اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے لوگوں میں شعور پیدا کرنے اپنے اپنے گاؤں میں کام کریں اور اساتذہ سکولوں میں اسمبلی کے وقت طلباء و طالبات میں ڈینگی سے بچنے کی تراکیب بتادیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر گل بر کا کہنا تھا کہ سکولز میں آگاہی مہم کیلئے سیشن کریں گے اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ انتظامیہ شانگلہ الرٹ ہے جبکہ 80فیصد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس پر کام کرے گی
۔بعدازاں بشام شہر میں ڈینگی سے بچنے کیلئے آگاہی واک بھی کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر الپوری تیمور آفریدی ،ڈی ایچ او گل بر،پولیس آفسران علاقہ معززین سکولوں کے اساتذہ شریک تھے ۔بعدازاں ایکشن کمیٹی بشام کے صدر ماسٹر حمید الرحمن کی قیادت میں کمیٹی ارکان کی اے سی سے استقبالیہ ملاقات ہوئی جس میں اے سی نے بشام شہر میں نکاسی آب سسٹم کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :