محکمہ صحت نے سیلاب کی موجودہ صورتحال میں فیلڈ افسران سے رابطہ کرنے کے لیے قائم سنٹرل فلڈ کنٹرول سیل میں 6 ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دیں

منگل 9 ستمبر 2014 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) محکمہ صحت نے سیلاب کی موجودہ صورتحال میں فیلڈ افسران سے رابطہ کرنے کے لیے قائم سنٹرل فلڈ کنٹرول سیل میں 6 ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔ یہ ڈاکٹر 24 گھنٹے 3شفٹوں میں کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق صبح کی شفٹ میں ڈاکٹر عائشہ علی او رڈاکٹر ارشاد نبی ، شام کی شفٹ میں عبدالوحید اور ڈاکٹر صفدر خان جبکہ رات کی شفٹ میں ڈاکٹر شاہد محمود اور ڈاکٹر سعید سبحان شامل ہیں ۔یہ ڈاکٹر ز سیلاب زدہ علاقوں میں طبی امداد کے حوالے سے کی جانیوالے اقدامات پر فیلڈ ملازمین سے رابطے میں رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :