بنوں ،پنجاب کے رہائشی کی تین معذور بچوں کے علاج کیلئے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

منگل 9 ستمبر 2014 20:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) پنجاب کے رہائشی کا تین معذور بچوں کے علاج کیلئے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ،پنجاب کے ضلع ملتان لکڑ منڈی پھاٹک محلہ غلام آباد مکر ان کالونی کے رہائشی محمد عمر ولد برکت علی نے بتایا کہ میرے تین بیٹے چودہ سالہ حسن ،دس سالہ محمد حسن اور چھہ سالا سمیع اللہ پیدائشی طور پر دونوں ٹانگوں ،زبان اور دماغی مریض ہیں جس کے علاج پر اپنی تمام پونجی خرچ کر چکا ہوں اور اس وقت بنوں کے مقامی ہوٹل میں چارپائی کرایہ پر لے کر رہائش پذیر ہیں اور خود گاؤں گاؤں جا کر کپڑے فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہوں میرے تین معذور بچوں کے علاوہ دو کمسن بچے اور بیوری بھی ہے اور ان سب کی مشکل سے زندگی پر سے اعتماد اُ ٹھ گیا ہے انہوں نے حکومت ،بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر مخیر حضرات سے علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل کی ہے انہوں نے امداد دینے والوں سے موبائل نمبر 0305.7917980پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :